ہمارے شیخ اور روحانی ورثہ

ایمان کی میراث۔
دل کی اصلاح کا سفر۔

دکانِ عشق، پیرِ طریقت حضرت ڈاکٹر عبدالسلام دامت برکاتہم کی تعلیمات اور رہنمائی کی روشنی میں ای بکس، بیانات اور روحانی اصلاح کا پیغام پیش کرتا ہے۔ حضرت ڈاکٹر صاحب، حضرت خلیفہ غلام رسول رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ ہیں۔

حضرت خلیفہ غلام رسول رحمۃ اللہ علیہ کو حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمۃ اللہ علیہ سے خلافت حاصل ہوئی۔ اسی بابرکت نسبت سے مولانا لاہوری رحمۃ اللہ علیہ کا فیض ان تعلیمات میں جاری ہے، جو ہمیں اصلاحِ نفس، ذکرِ الٰہی اور اللہ تعالیٰ کے قرب کی طرف بلاتی ہیں۔

ہمارا شجرۂ طریقت دیکھیے

روحانی رہنمائی کا بابرکت سلسلہ

  1. حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمۃ اللہ علیہ
  2. حضرت خلیفہ غلام رسول رحمۃ اللہ علیہ خلیفۂ حضرت مولانا احمد علی لاہوری (رحمۃ اللہ علیہ)
  3. پیرِ طریقت حضرت ڈاکٹر عبدالسلام دامت برکاتہم خلیفۂ حضرت خلیفہ غلام رسول (رحمۃ اللہ علیہ)